بھڑتھ کو پنجاب کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے:مرزا دلاور بیگ

بھڑتھ کو پنجاب کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے:مرزا دلاور بیگ

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ نے کہا ہے کہ بھڑتھ کو پنجاب کی مثالی یونین کونسل بنائینگے۔یونین کونسل میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت ہزاروں چھوٹے بڑے پودے لگائے جائیں گے۔تمام دوستوں اور ساتھیوں کیساتھ ملکر ہماری ٹیم پر عزم ہے کہ عوامی مسائل کا حل انکی دہلیز پر کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بھڑتھ میں پودے لگانے کے دوران مختلف وفود سے سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں سے ملکر سمندر بنتا ہے اور جیسے بکھرے ہوئے موتیوں سے تسبیح پروئی جاتی ہے اسی طرح جب ہم ذاتی حیثیت میں کسی بھی نیک کام میں قدم رکھیں گے کسی بھی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے تو یقیناًآہستہ آہستہ پورا معاشرہ بہتری اور اچھائی کی جانب گامزن ہوتا دکھا ئی دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کام کرنے والوں کو ہر قدم پر کامیابی ملتی ہے۔ دکھی بے سہارلوگوں کی مدد میں جو دلی تسکین و سکون قلب حاصل ہوتا ہے اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں آگئے بڑھنا ہے اور معاشرے میں بسنے والے غریب ،لاچار اور حقیقی حق کے طلبگار سفید پوش لوگوں کی مدد کو اپنا شعار بنانا ہے تاکہ انکے دکھوں کا مداوا ہو سکے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -