اسلام آباد،چوری کی دوورداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی،سامان سے محروم
اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں چوری کے دوواقعات کے دوران چورلاکھوں روپے کی دیہاڑی لگاگئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔بحریہ ٹاؤن کے رہائشی انجم پراچہ نے لوہی بھیرپولیس کو بتایاکہ نامعلوم چورمدعی کے گھرسے طلائی زیورات ،نقدی،ڈالرجس کی کل مالیت چودہ لاکھ روپے بنتی ہے چوری کرکے لئے ہیں ۔تھانہ کوہسار کے علاقہ بلیوایریااتحادپلازہ کی پارکنگ سے شہری گلفام خان کا ون ٹوفائیوموٹرسائیکل نمبر9259آرآئی این چوری ہوگیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔