دہشتگردی کا نشانہ بننے والے دونوں ساتھی ہمارا،فیملی کا اثاثہ تھے،امریکی سفیر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گزشتہ روز ہمیں ایک بھیانک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور میں امریکی قونصل خانہ میں کام کرنے والے ہمارے دو ساتھی عابد شاہ اور فیصل خان دہشت گردی کے ایک حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔ وہ سفارتخانے اور قونصلیٹ ٹیم اور فیملی کا جزولاینفک اور قابل قدر اثاثہ تھے ۔ہم ان کے بچھڑ جانے پر بے حد افسردہ ہیں ۔ فیصل خان پشاور قونصل خانہ میں سب سے سینئر پاکستانی اہلکار تھے۔ انہوں نے میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ افیئرز (آئی این ایل) میں شمولیت اختیار کی اور قبائلی علاقوں میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے کام کیا۔ وہ متعدد اضلاع میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے عمل میں حکومتِ پاکستان کے معاون ثابت ہوئے۔ وہ اپنی حسِ مزاح ، کام سے لگن اور ایک بہترین شخصیت کے طور پر پہچان رکھتے تھے۔ ہم ان کی وفات پر ان کی اہلیہ، تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ عابد شاہ نے میں پشاور قونصل خانہ میں بطور سرویلنس ڈیٹیکشن اسپیشلسٹ شمولیت اختیار کی۔ میں پروگرام کے خاتمہ پر سیکورٹی ایسکارٹ اور اس کے بعد میں انہوں نے موٹر پول میں شمولیت اختیار کی۔ گیارہ بہن بھائیوں کے ساتھ عابد شاہ کے لواحقین میں ایک بیوی اور سات بچے شامل ہیں ۔ عابد شاہ پختہ عقیدہ کے حامل عیال دارآدمی تھے جو ہر کسی سے خندہ پیشانی سے ملتے۔ ہم ان کی وفات پر بھی بہت رنجیدہ ہیں۔ یہ بہیمانہ قتل اس فطری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے جس کا سامنا فرائض کی ادائیگی کے دوران ہمیں اور بالخصوص ہمارے مقامی اہلکاروں کو کرنا پڑتا ہے۔ہم سب اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں اوران خطرات کو مول لیتے ہیں کیونکہ جو کام ہم سرانجام دے رہے ہیں وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ امر میرے لیے با عث فخر ہے کہ تمام مشن ٹیم ، ریاست ہا ئے متحدہ امریکہ کے یہاں موجود تمام نمائند ہ ادارے ، تمام چاروں پوسٹس اور یہاں موجود امریکی اور پاکستانی ان خطرات کے باوجود مشن فیملی اور اپنے کام سے غیر معمولی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں ۔عابد اور فیصل ایک بہتر پاکستان کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ اور آئی این ایل پشاور میں کام کرنے والا عملہ مسلسل درپیش خطرے سے آگاہ تھے ،مگر اس کے باوجود مشکل ترین حالات میں پاکستان کے استحکام کی خاطر اپنی خدمات اور کامیابیوں پر وہ ہمیشہ بہت پرجوش رہتے تھے۔ ہمار ی تمام تر دعائیں عابد اور فیصل کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔