پٹرولیم،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا،حاجی ظفراقبال

پٹرولیم،بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا،حاجی ظفراقبال

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت کی جانب سے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر نا عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ تین سال قبل اور آج کے پاکستان میں فرق واضح ہے۔حکومت اور فوج کی مشترکہ کاوشوں سے ترقی اور امن و امان کے باعث عوام سکھ کا سانس لینے لگی ہے۔ انشاللہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اور پاکستان خطے میں ایک ترقی یافتہ ملک کی صورت ابھرے گا۔اور یہ ثابت ہو جائے گا کہ نیک نیتی اورحوصلے اور بہتر پلاننگ کے باعث ہی قومیں ترقی کرتی ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -