ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

ایشیا کپ،بنگلہ دیش نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی ...

  

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے جبکہ سرفراز احمد58رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف ا?خری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ محمود اللہ 24 اور مشرفی مرتضی 12 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ہدف کے تعاقب میں تمیم اقبال دوسرے ہی اوور میں 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے صابر رحمان کو شاہد آفریدی نے 14 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔48 رنز بنانے والے سومیا سرکار کو محمد عامر نے ا?وٹ کیا۔مشفیق الرحیم نے 12 اور شکیب الحسن نے 8 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 جبکہ شاہد آفریدی ،محمد عرفان اور شعیب ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤوٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توقومی ٹیم کی اننگز کا آغا ز ایک بار پھر مایوس کن رہا اور مسلسل ناکام رہنے والے خرم منظور آج بھی صرف 1رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شرجیل خان بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور صرف 10 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔پرفیسر محمد حفیظ بھی بلے بازی کا بھولا سبق یاد نہ کر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر ا?وٹ ہو گئے۔چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز عمر اکمل تھے جو صرف 4 رن بنا سکے۔ اس کے بعد شعیب ملک اور سرفراز احمد نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے 70 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی۔شعیب ملک 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے الامین حسین نے 3، ارفات سنی نے 2جبکہ تسکین احمد اور مشرفی مرتضیٰ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

مزید :

ملتان صفحہ اول -