نامزدگورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا کی چوہدری نثار سے ملاقات

نامزدگورنر کے پی کے اقبال ظفرجھگڑا کی چوہدری نثار سے ملاقات

  

اسلام آباد ( کرائم رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نامزد گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں، امید ہے کہ نئے گورنر کی حیثیت سے اقبال ظفر جھگڑا فاٹا اور خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ چوہدری نثار علی خان نے مزید کہا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کی تعمیر و ترقی اور عوام کی بہتری کے لئے وفاق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -