پاک فضائیہ کے سربراہ نے موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

پاک فضائیہ کے سربراہ نے موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آج ائیر ہید کوارٹرز اسلام آباد میں پودا لگا کر پاکستان ائیر فورس کی موسم بہارشجرکاری مہم برائے 2016 ؁ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے ائیر مین اور سویلینز نے شرکت کی۔ ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کی مہم میں پاک فضائیہ ہر سال تمام ائیر بیسز پر موسم بہار شجر کاری کے ذریعے بھرپور حصہ لیتی ہے ۔ اس سال مہم کے دوران پاک فضائیہ وسیع پیمانے پر پودے لگائے گی ۔آج کے افتتاح سے پاکستان ائیر فورس کی تمام ائیر بیسز اور تنصیبات پر موسم بہار شجر کاری مہم برائے 2016 ؁ کا آغاز ہو گیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -