سیکیورٹی خدشات پرمیٹرو بس سروس معطل،گاڑیاں ڈپو منتقل

سیکیورٹی خدشات پرمیٹرو بس سروس معطل،گاڑیاں ڈپو منتقل
سیکیورٹی خدشات پرمیٹرو بس سروس معطل،گاڑیاں ڈپو منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کی بنا پر لاہور میں میٹرو بس سروس تا حکم ثانی بند کرکے گاڑیوں کو ڈپو منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لاہور میں چلنے والی میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے اور تمام گاڑیوں کو فوری طور پر گجومتہ ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔ بدھ کو بھی میٹرو بس سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر جزوی طور پر معطل رکھی گئی تھی اور سروس گجومتہ سے شاہدرہ تک چلنے کی بجائے ایم اے او کالج تک چلائی گئی تھی۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس ممتاز قادری کو دی جانے والی پھانسی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بند کی گئی ہے کیونکہ گزشتہ روز بھی مظاہرین نے میٹرو بسوں پر پتھراؤ کیااور ایک سٹیشن پر بھی حملہ کیا تھا ۔ داتا دربار سے شاہدرہ تک متعدد علاقوں میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے میٹرو سروس معطل کی ہے۔