نیب اپنے ہی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، رانا مشہود

نیب اپنے ہی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ...
نیب اپنے ہی قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے، رانا مشہود

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے۔

لاہور میں میٹرک کے امتحانی مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ نیب نے جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن 3،3 سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا۔ انہوں نے نیب افسران کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو کوئی بھی اس کے خلاف عدالت جا سکتا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -