عمران خان سے امریکی سفیر اور کراٹے کی کھلاڑی فوزیہ ممتاز کی ملاقات

عمران خان سے امریکی سفیر اور کراٹے کی کھلاڑی فوزیہ ممتاز کی ملاقات
عمران خان سے امریکی سفیر اور کراٹے کی کھلاڑی فوزیہ ممتاز کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کی آبادکاری کے حوالے سے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءبارہویں جنوبی ایشےا کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والی فوزےہ ممتاز نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ راولپنڈی کے حلقہ اےن اے 56 سے تعلق رکھنے والی فوزےہ ممتاز کو جوڈو کراٹے میں اعزاز حاصل کرنے پر چیئرمین تحریک انصاف نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کےلئے نیک تمناﺅں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ فوزےہ ممتاز نے آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرنے کےلئے بھرپور لگن اور محنت سے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید :

اسلام آباد -