دوران پرواز طیارے کے پائلٹ کی روح پرواز کرگئی، معاون نے کنٹرول سنبھال لیا

دوران پرواز طیارے کے پائلٹ کی روح پرواز کرگئی، معاون نے کنٹرول سنبھال لیا
دوران پرواز طیارے کے پائلٹ کی روح پرواز کرگئی، معاون نے کنٹرول سنبھال لیا

  

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں ایک مسافر بردار طیارے کا پائلٹ دوران پرواز لینڈنگ سے قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا جس پر معاون پائلٹ نے جہاز کا کنٹرول سنبھال کرکے اسے بحفاظت لینڈ کرا دیا۔

سعودی ائیرلائن کی پرواز 1734 ملک کے جنوب مغربی علاقے عسیر کے بیشہ ہوائی اڈے سے مسافروں کو لے کر دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد ہوائی اڈے آ رہی تھی کہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل طیارے کا پائلٹ ولید بن محمد المحمد کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور انہوں نے طیارے کا کنٹرول چھوڑ دیا جس کے بعد معاون ہوا باز رامی بن غازی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول سنبھالا اور جہاز کو بحفاظت اتار لیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں۔ ‎

طیارے کو محفوظ طور پر اتارے جانے کے فوری بعد طبی عملہ ایمبولینس کے ساتھ ہوائی اڈے پہنچا اور ڈاکٹروں نے طیارے کے پائلٹ کا معائنہ کیا مگر وہ تب تک انتقال کر چکا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -