بلوچستان حکومت کا براہمداغ بگٹی کی کینیڈا سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا براہمداغ بگٹی کی کینیڈا سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد ...
بلوچستان حکومت کا براہمداغ بگٹی کی کینیڈا سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ

  

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان حکومت نے کالعدم تنظیم کے سرابرہ براہمداغ بگٹی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر اے کے سربراہ براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات صوبائی حکومت نے جمع کر لی ہیں۔ براہمداغ بگٹی پر سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔ انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں گے جس کے بعد انٹرپول سے باقاعدہ مدد لی جائے گی۔ براہمداغ بگٹی اس وقت سوئٹزر لینڈ مین رہائش پذیر ہیں تاہم سوئس حکومت نے ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی تھی۔

مزید :

کوئٹہ -