رواں ہفتے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

رواں ہفتے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے: محکمہ ...
رواں ہفتے پنجاب سمیت دیگر مقامات پر بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کےساتھ بارش  جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویڑن میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر کیچ، پنجگور، اواران، خضدار، قلات، بولان، جھل مگسی، سبی، ہرنائی، کوہلو، لورالائی اور کوئٹہ اضلاع کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،بلوچستان کے برساتی ندی نالوں کے گردو نواح میں مقیم آبادیوں کو اگلے 2 روز کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ خبر میں مزید بتایا گیا ہے کہ جمعہ ہفتہ کے روز اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک اورتیز ہواﺅں کیساتھ بارش اوراس دوران چند مقامات پر زالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔اگلے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں بارش کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ مکران، قلات، سبی، نصیر آباد اور کوئٹہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، کوہاٹ ڈویڑن)،سکھر، لاڑکانہ،حیدر آباد، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، پشاور، بہاولپور ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ کوئٹہ(سمنگلی) 11، کوہاٹ08، خضدار06، پنجگور05، ڑوب، پاراچنار03، جیوانی، اورمارا، گوادر، بہاولپور، نوکنڈی02، پشاور، بنوں، دروش01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت: پاراچنار، استورمنفی02، سکردو منفی01ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہورمیں 31، پشاور25،کراچی34، کوئٹہ 18 اور راولپندی اسلام آباد میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -