قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر عمران خان پھٹ پڑے

قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر عمران خان پھٹ پڑے
قومی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر عمران خان پھٹ پڑے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں شرمناک کارکردگی پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ ایشیا کپ میں شکست پر شائقین کرکٹ غصے میں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب اور پی سی بی سربراہ کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے لیکن وزیر اعظم سے میرٹ پر چیئرمین پی سی بی کی تقرری کی امید کیسے کی جاسکتی ہے جبکہ انہوں نے اپنے چہیتوں کو ہی تمام اداروں کا سربراہ بنایا ہوا ہے۔ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے پی سی بی کو باقاعدہ ادارہ بنانا ہوگا۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -