چیئرمین ٹیوٹا تعیناتی: اختیارات رکن صوبائی اسمبلی کو سونپنا غیر قانونی ہے: وزارت قانون

چیئرمین ٹیوٹا تعیناتی: اختیارات رکن صوبائی اسمبلی کو سونپنا غیر قانونی ہے: ...
چیئرمین ٹیوٹا تعیناتی: اختیارات رکن صوبائی اسمبلی کو سونپنا غیر قانونی ہے: وزارت قانون

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) فنی تربیتی ادارے ٹیوٹا کے سربراہ کی تعیناتی میں قانونی اعتراض اٹھاتے ہوئے وزارت قانون نے چیرمین ٹیوٹاکے اختیارات ایم پی اے کو دینے کو غیرقانونی قراردےدیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزارت قانون نے اعتراض اٹھایا ہے کہ وزیر اعلیٰ قانون میں ترمیم کیے بغیراپنے اختیارات کسی کونہیں دے سکتے جبکہ وزیراعلیٰ نے چیرمین ٹیوٹا کے استعفے کے بعد قومی وطن پارٹی کے ایم پی اے ارشدعمرزئی کو تمام اختیارات دیدے تھے۔ وزارت قانون نے موقف اختیار کیا ہے کہ رشد عمرزئی کا وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرنا غیرقانونی ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹرنعمان وزیر بھی وائس چیرمین ٹیوٹا کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں جنہیں اعتراض تھا کہ ٹیوٹا میں سیاسی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

مزید :

پشاور -