’اصل جنگ توسعودی عرب کیخلاف ہے‘حزب اللہ نے واضح کردیا

’اصل جنگ توسعودی عرب کیخلاف ہے‘حزب اللہ نے واضح کردیا
’اصل جنگ توسعودی عرب کیخلاف ہے‘حزب اللہ نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی ہے اور کہاہے کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کیخلاف ہے ۔
العربیہ کے مطابق حال ہی میں حزب اللہ کے ایک ترجمان نے اپنے خطاب میںواضح کیا کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کے خلاف ہے۔ تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ نے الزام لگایاہے کہ سعودی عرب بارود سے بھری گاڑیاں لبنان کی وادی بقاع میں بھیجتا رہا ہے۔ اپنی تقریر میں حسن نصراللہ نے کہاکہ سعودی عرب شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
العربیہ نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ ’حالانکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حسن نصراللہ کا حلیف میچل سماحہ شام سے بارودی جیکٹیں اور بارودی سرنگیں لبنان لاتا رہا ہے‘۔

مزید :

عرب دنیا -