مصطفی کمال کراچی پہنچ گئے

مصطفی کمال کراچی پہنچ گئے
مصطفی کمال کراچی پہنچ گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک اہم پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سٹی ناظم مصطفی کمال 2 روز پہلے بیرون ملک سے کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ انیس قائم خانی کے ساتھ مل کر جمعرات کو  ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پریس کانفرنس کا ایم کیو ایم کی طرف سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا بلکہ دونوں رہنماؤں کی طرف سے اپنے طور پر اس کی اطلاع وٹس ایپ میسج کے ذریعے میڈیا کو دی گئی ہے جبکہ پریس کانفرنس مصطفی کمال کے ذاتی دوست کے ڈیفنس میں واقع گھر میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی آج کی پریس کانفرنس انتہائی اہم ہے اور یہ پریس کانفرنس دونوں رہنماؤں کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گی جبکہ کراچی کی سیاست کا رخ متعین کرے گی۔مصطفی کمال نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے ،  پریس کانفرنس  سے پہلے کچھ نہیں بتاؤں گا۔

الطاف حسین نے نسلیں تباہ کردیں ، پریس کانفرنس کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

دوسری طرف ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کے اعلان سے لاعلم ہے اور رہنماؤں نے کسی بھی کسی کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔ متحدہ ترجمان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ہی تبصرہ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں پریس کانفرنس  کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم کی لندن اور کراچی کی رابطہ کمیٹیوں کے ہنگامی اجلاس شروع ہوگئے جبکہ مرکز نائن زیرو پر کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی 2013 کے عام انتخابات کے بعد سے منظر عام پر نہیں ہیں اور ان کے بارے میں خبریں آتی رہی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم سے الگ ہوکر نئی پارٹی بنانے کی تگ و دو میں ہیں تاہم انہوں نے ایم کیو ایم سے باقاعدہ استعفیٰ نہیں دیا۔

مزید :

کراچی -