شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائرکردیا، نیاتنازعہ کھڑا ہونے کاخدشہ

شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائرکردیا، نیاتنازعہ کھڑا ہونے کاخدشہ
شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائرکردیا، نیاتنازعہ کھڑا ہونے کاخدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیﺅل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی حالیہ سخت پابندیاں لگائے جانے کی کاوشوں کے چند گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائر کردیا ہے جس کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا اور حالات مزید کشیدہ ہونے کاخطرہ پیدا ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ راکٹس شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے جاپانی سمندری حدود میں فائرکیے گئے ۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہاکہ وہ یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا شارٹ رینج میزائل فائرکیاگیا یا کچھ اور۔جنوری میں شمالی کوریا کے میزائل تجربے اور فروری میں خلاءمیں اپنا راکٹ بھیجنے کے بعد کورین جزیرہ نماپرحالات کشیدہ ہیں اور جنوبی کوریا نے بھی اپنی فوجیں الرٹ کررکھی ہیں جبکہ حالیہ اقدامات سے کشیدگی میں مزیداضافے کا خدشہ ہے ۔
شمالی کوریاکایہ اقدام ایک ایسے وقت پر سامنے آیاہے جب اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے اطلاق کیلئے ووٹنگ کی ہے جبکہ جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے مظالم کے خاتمے کی خواہش ظاہرکی۔