کوئٹہ :جلوسوں کی نگرانی کیلئے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، ڈرون اور ایچ ڈی کیمرے نصب ہونگے

کوئٹہ :جلوسوں کی نگرانی کیلئے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، ڈرون ...
کوئٹہ :جلوسوں کی نگرانی کیلئے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، ڈرون اور ایچ ڈی کیمرے نصب ہونگے

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت نے امن و امان کے قیام کیلئے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرکا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد 80 کروڑ کی لاگت سے ڈرون کیمروں سمیت ایچ ڈی کیمرے لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رون کیمروں سے جلسوں اور جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ: پراجیکٹ میں کوئٹہ کے261 مقامات پرایک ہزار440ایچ ڈی کیمرے نصب کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ سیف پراجیکٹ میں ڈرون کیمرے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو محفوظ شہر بنانے کے منصوبے پرایک ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ نائٹ وڑن لیزرٹیکنالوجی سے لیس بلٹ پروف کیمرے وائرلیس کے ذریعے کنٹرول کیے جائیں گے۔

مزید :

کوئٹہ -