عمران ہاشمی کا اپنی کتاب ”زندگی کا بوسہ “لانچ کرنے کا اعلان
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار عمران ہاشمی کی اپنے بیٹے ایان کے کینسر کے علاج سے متعلق کتاب ”دی کِس آف لائف“ یعنی زندگی کا بوسہ کے کور کی رواں ماہ 20مارچ کو لانچنگ ہوگی ۔ عمران ہاشمی کی کتاب ”زندگی کا بوسہ “میں انہوں نے بتایا ہے کہ کیسے ان کے بیٹے اور کم سن سپر ہیرو نے کینسر کو شکست دی ۔
بالی ووڈ ببل کے مطابق عمران ہاشمی آجکل ”راز “ کی چوتھی قسط کی عسکبندی میں مصروف ہیں۔ عمران ہاشمی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو فیس بک پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ کتاب کے کور امیج کے لئے ووٹ کریں۔عمران ہاشمی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 20مارچ کو نئی دہلی میں خصوصی تقریب ہونے کو ہے جس میں بیٹے ایان کی کینسر سے جنگ لڑنے پر مبنی کتاب کے کور پیج کی لانچنگ کی جائیگی۔