کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 29فیصد اضافہ، اطلاق 15مارچ سے ہو گا: ریلوے حکام

کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 29فیصد اضافہ، اطلاق 15مارچ سے ہو گا: ریلوے حکام
کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 29فیصد اضافہ، اطلاق 15مارچ سے ہو گا: ریلوے حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ایکسپریس کی تزین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد پاکستان ریلویز نے کرائے میں 29فیصدتک اضافہ کر دیا ہے جبکہ کر اچی اورلاہورکے درمیان چلنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے نئے کرائے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ جدید سفری سہولیات کے پیش نظر کیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کے اے سی بزنس کا کرایہ 3500 سے بڑھا کر 4005 روپے مقررکر دیا ہے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5505 روپے کردیا گیاہے۔ اس کے علاوہ اکانومی کلاس کا کرایہ 1ہزار 30 روپے سے بڑھا کر1330 روپے کردیا گیاہے تاہم کراچی ایکسپریس کے نئے کرایوں کااطلاق15مارچ سے ہوگا۔

مزید :

لاہور -