مصطفی کمال آج کی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے؟ سینئر صحافی نے پردہ اٹھادیا

مصطفی کمال آج کی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے؟ سینئر صحافی نے پردہ ...
مصطفی کمال آج کی پریس کانفرنس میں کیا بات کریں گے؟ سینئر صحافی نے پردہ اٹھادیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کی وطن واپسی اور پریس کانفرنس کے اعلان نے ملک کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں ہلچل مچادی ہے اور ہر شخص اس تجسس میں ہے کہ آج (جمعرات) کی پریس کانفرنس میں وہ کیا بات کریں گے ۔

معروف تجزیہ کارو اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعودنے ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مصطفیٰ کمال آج کی پریس کانفرنس میں عملی سیاست کے آغاز کا اعلان کریں گے اس کے علاوہ وہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں ، جرائم اور سیاست کو الگ کرنے، کراچی کے عوامی مسائل پر گفتگو کریں گے جس کے بعد وہ نائن زیرو جاکر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کہنا تھا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی مل کر ایم کیو ایم کی تنظیم نو کریں گے جو لندن کی قیادت سے مکمل طور پر الگ ہوگی اور انہیں اس کام میں لندن کی قیادت سے ناراض ایم کیو ایم کے متعدد ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے ۔ ایم کیو ایم کی تنظیم نو کے بعد مصطفی کمال بلدیاتی طور پر کافی متحرک نظر آئیں گے جبکہ تنظیم نو شدہ ایم کیو ایم میں ڈاکٹر فاروق ستار اور کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر شامل نہیں ہونگے۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے سرفراز مرچنٹ بھی آئندہ چند روز میں پاکستان آکر مصطفیٰ کمال گروپ کو جوائن کرلیں گے۔

مزید :

کراچی -