دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کا کردار فیصلہ کن اور قابل تعریف ہے: وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کا کردار فیصلہ کن اور قابل تعریف ہے: ...
دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں پاک فضائیہ کا کردار فیصلہ کن اور قابل تعریف ہے: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑے آپریشن میں پاک فضائیہ نے فیصلہ کن اور قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ملاقات کی اور انہیں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑے آپریشن ضرب عضب میں فیصلہ کن اور قابل تعریف کردار ادا کیا ہے۔ حکومت مسلح افواج کی صلاحیت میں مزید اضافے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -