دبئی میں پاکستانیوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،جان کر آپ کا سر بھی شرم سے جھک جائیگا

دبئی میں پاکستانیوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،جان کر آپ کا سر بھی شرم ...
دبئی میں پاکستانیوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ،جان کر آپ کا سر بھی شرم سے جھک جائیگا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں پاکستانیوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا کیونکہ ایسے پاکستانی جو اپنے وطن میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ سدھرتے دیارِ غیر میں بھی نہیں ۔دبئی میں گزشتہ برس ایسے لاپرواہ پاکستانی ڈرائیوروں کی وجہ سے کئی افراد کی ہلاکت ہوئی ۔ان پاکستانیوں کی جانب سے جارحانہ انداز میں اگلی گاڑی کے پیچھے کم فاصلہ رکھتے ہوئے ڈرائیورنگ کے باعث حادثات رونما ہوئے ۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی ڈرائیور”ایگریسو ٹیل گیٹنگ “کے باعث متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ مہلک ٹریفک حادثات کا سبب بنے جن میں کل 17افراد ہلاک ہوئے ۔پاکستانی 11افراد کی اموات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی جارحانہ ڈرائیونگ کے باعث 6افراد کی اموات جبکہ مصری 4افراد کی اموات کا سبب بنے ۔ ڈی جی ٹریفک کرنل سیف مہیر ال مزروئی نے کہا ہے کہ ”ایگریسو ٹیل گیٹنگ “ کے باعث 2014میں 26افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے جبکہ 2015میں 42افراد کی ہلاکت کے ساتھ ایسے حادثات میں 61.9فیصد اضافہ ہوا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ 16اموات کےساتھ نوجوان زیادہ تر مہلک حادثات کی وجہ بنے جن کی عمریں 25سے 33برس کے درمیان ہیں۔دوسری جانب مرد ڈرائیوروں کے باعث 39جبکہ خواتین ڈرائیورز 3افراد کی ہلاکت کا سبب بنیں۔

مزید :

بین الاقوامی -