سمیرا ملک جعلی ڈگری کیس: تحریک انصاف نے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

سمیرا ملک جعلی ڈگری کیس: تحریک انصاف نے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم ...
سمیرا ملک جعلی ڈگری کیس: تحریک انصاف نے پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 69خوشاب سے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرکامیاب ہونے والی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی جعلی ڈگری کیس سے متعلق پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان  نے چیلنج کیا ہے اور انہوں نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔سمیر ا ملک نے 2013 کے عام انتخابات میں1 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنے مخالف امیدوار عمر اسلم خان کو شکست دی تھی جس کے بعد ان کی سپریم کورٹ نے انہیں جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ سمیرا ملک کو مستقبل میں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔

مزید :

قومی -