پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارتی دھماکوں کا ردعمل ہے : مجیب الرحمن شامی

پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارتی دھماکوں کا ردعمل ہے : مجیب الرحمن شامی
پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارتی دھماکوں کا ردعمل ہے : مجیب الرحمن شامی

  

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے پاکستان کا ایٹمی پروگرام بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا ردعمل ہے ، بھارت نے ایٹمی تجربہ کیا تو جواب میں پاکستان کو بھی ایٹمی پروگرام شروع کرنا پڑا۔دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے  کہا کہ اسرائیل کے بعد بھارت امریکہ کا محبوب ترین ملک ہے ۔ سرتاج عزیز نے ایک بات اچھی کی ہے کہ امریکہ پاکستان کو بھارت اور افغانستان کی عینک سے نہ دیکھے ، ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کیلئے پہلے بھارت کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا جائے ۔

مجیب الرحمن شامی نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل دستور کے تحت کسی قانون پر رائے دیکر ترمیم کیلئے اسمبلی میں بھیج سکتی ہے ۔مولانا شیرانی کی یہ بات درست ہے کہ تحفظ حقوق نسواں قانون کا اسلامی نقطہ نظر سے جائزہ لینا چاہئے ۔مجیب الرحمن شامی نے ممتاز قادری کے ذکر پر کہا کہ انکا معاملہ خدا کے سپرد ہو چکا ، مولانا شیرانی کا یہ کہنا درست ہے کہ ممتاز قادری کا جذبہ قابل قدر مگر اقدام قابل قبول نہیں ۔

ان کاکہناتھاکہ فنڈز میں کرپشن پر نیب میں طلبی کے بارے میں رابطہ پر لندن میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بتایا کہ انہیں ابھی تک کوئی سمن نہیں ملا، میڈیا کے ذریعے انکی کردار کشی ہر تین چار سال بعد ہوتی رہتی ہے ،وزارت خارجہ یا نیب نے آج تک ان سے بازپرس نہیں کی۔ بینظیر کے اصرار پر 1996 میں لندن میں ہائی کمیشن کی چار عمارتیں خریدیں جن کی مالیت 6 ملین پاؤنڈ سے بڑھ کر 200 ملین پاؤنڈ ہو چکی ہے ۔ ان عمارتوں کو فروخت کرنے کی کوشش ہو رہی تھی جو انکے شور مچانے پر رک گئی،بعدازاں وفاقی وزیر محمد زبیر نے بھی عمارتیں فروخت کرنیکی مخالفت کی ۔ آصف زرداری کی پریس کانفرنس کے بارے میں رابطہ پر نمائندہ دنیا نیوز نیویارک معوذ صدیق نے بتایا رحمن ملک کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی پریس کانفرنس آج ہو گی جس میں انکے نام سے جاری بیانات کی حقیقت کے بارے میں بھی معلوم ہو جائیگا۔

مزید :

لاہور -