واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر، اب آپ اس کے ذریعے وہ کام بھی کر سکتے ہیں جس کی پہلے اجازت نہیں تھی

واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر، اب آپ اس کے ذریعے وہ کام بھی کر سکتے ہیں جس کی ...
واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خبر، اب آپ اس کے ذریعے وہ کام بھی کر سکتے ہیں جس کی پہلے اجازت نہیں تھی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ جب سے فیس بک کی ملکیت بنی ہے اس میں نئے نئے فیچرز شامل کئے جا رہے ہیں۔ اس کے ڈیزائن میں تبدیلی، کچھ اضافی زبردست فیچرز اور دیگر تبدیلیوں نے اسے بالکل بدل کر رکھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی مقبولیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

واٹس ایپ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک انتہائی بہترین اور کارآمد فیچر شامل کر دیا ہے جو دیگر کئی سروسز کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد کے ساتھ اب دستاویزات کو شیئر کرنے کی سہولیت کی متعارف کرا دی گئی ہے۔

اگرچہ اس فیچر کے تحت ابھی صرف ایک ہی قسم کی فائل ”PDF“ شیئر کی جا سکتی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ جلد ہی اسے مزید بہتر بناتے ہوئے دیگر فارمیٹ کی شیئرنگ بھی صارفین کو مہیا کر دی جائے گی۔ اگر آپ طالب علم ہیں یا پھر پروفیشنل زندگی گزار رہے ہیں تو پھر یہ فیچر آپ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آپ بغیر کسی ای میل کے اب واٹس ایپ کے ذریعے ہی ضروری دستاویزات شیئر کر سکتے ہیں۔

واٹس کا یہ نیا فیچر استعمال کرنا بھی انتہائی آسان ہے اور جہاں دیگر مواد شیئر کرنے کی آپشنز موجود ہیں وہیں پر ہی دستاویزات شیئر کرنے کیلئے ایک نئے بٹن کا اضافہ کر دیا گیا ہے جسے دبانے پر آپ مطلوبہ دستاویز کو منتخب کر کے بھیج سکتے ہیں۔ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی فون اور اینڈرائڈ صارفین کیلئے مہیا کی گئی ہے اور اگر آپ آئی فون صارف ہیں تو پھر آپ کیلئے کچھ نئے اضافی فیچرز جیسے کہ ویڈیوز کو زوم کرنا اور بیک گراﺅنڈ کے کلرز تبدیل کرنا، بھی متعارف کرائے گئے ہیں جو اسی اپ ڈیٹ میں شامل ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -