ایم کیوایم کے اہم رہنماءانیس قائم خانی بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے

ایم کیوایم کے اہم رہنماءانیس قائم خانی بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے
ایم کیوایم کے اہم رہنماءانیس قائم خانی بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے 2 اہم سابق رہنما آج (جمعرات) 3 بجے سہہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے، مصطفیٰ کمال کی شخصیت سے تو لوگ واقف ہیں لیکن انیس قائم خانی بھی بڑے قد کاٹھ کے رہنما ہیں اور پارٹی کی تنظیم سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی طرف سے 3سال قبل کراچی کی سیاست کے منظر نامے سےغائب ہو جانے والے رہنماؤں کی کراچی میں آمد کے ساتھ ہی سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا ہے ، مصطفیٰ کمال کی شہرت تو سابق سٹی ناظم کراچی کے طور پرزبان زد خاص و عام ہے مگر انیس قائم خانی ایم کیو ایم کے الطاف حسین کے بعد سب سے اہم اور طاقتور ترین رہنما سمجھے جاتے ہیں۔ انیس قائم خانی ایم کیو ایم کی تنظیم سازی میں سب سے وسیع تجربہ رکھتے اور ماضی میں الطاف حسین کے دست راست سمجھے جاتے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کے ساتھ ” ماہر تنظیم سازی“ انیس قائم خانی کا واپس آنا کراچی کی سیاست پر دوررس اثرات مرتب کرسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کردیا جائے یا پھر ایم کیو ایم کی تنظیم نو کا اعلان کردیا جائے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -