ممتازقادری کی پھانسی ، احتجاج کرنیوالے حامیوں کیخلاف مقدمہ درج

ممتازقادری کی پھانسی ، احتجاج کرنیوالے حامیوں کیخلاف مقدمہ درج
ممتازقادری کی پھانسی ، احتجاج کرنیوالے حامیوں کیخلاف مقدمہ درج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتازقادری کی پھانسی کیخلاف احتجاج کرنیوالے کچھ مذہبی رہنماﺅں اور ہزاروں حامیوں کیخلاف مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی کو ہوادینے ، فسادات پھیلانے اور لوڈسپیکر کے بے جااستعمال پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

انگریزی اخبار’ڈان ‘ کے مطابق سولجربازار پولیس کے مطابق ریاست کی مدعیت میں ایم اے جناح روڈ بلاک کرنے ، احتجاج کے دوران ریاستی اداروں کیخلاف نامناسب زبان کے استعمال اور لوڈسپیکر کے بے جااستعمال پر مفتی غلام غوث، مفتی عابد، مظفرحسین شاہ ، بشیر قادری اور دیگر700افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔سولجر بازار کے ایس ایچ او ارشادسومرونے ’ڈان‘ کو بتایاکہ یہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ153اے ، 147,،148، 149اور341اور لوڈسپیکر ایکٹ کے تحت درج کیاگیا۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -