مصطفی کمال کی پریس کانفرنس، ایم کیوایم نے ذمہ داران وکارکنان کو ہنگامی طورپر طلب کرلیا

مصطفی کمال کی پریس کانفرنس، ایم کیوایم نے ذمہ داران وکارکنان کو ہنگامی طورپر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ، لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مصطفی کمال کے پاکستان پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس کے اعلان پر ایم کیوایم بھی میدان میں آگئی اور پاکستان اور لندن میں ذمہ داران و کارکنان کو ہنگامی طورپر دفاترمیں بلالیا۔
مقامی میڈیاکے مطابق ایم کیوایم نے لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور کارکنان کو فوری طورپر سیکریٹر یٹ طلب کرلیا۔ لندن کی طرح پاکستان بھی کارکنان و ذمہ داران کو فوری طورپر نائن زیروپہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ذرائع کے مطابق لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ذاتی طورپر ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے اپنا موقف دینے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ پہلے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس ہونے دیں ، اس کے بعد بات کریں گے ۔

مزید :

کراچی -