عزیر بلوچ انکشافات :رینجرز نے رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کیلئے کل طلب کر لیا

عزیر بلوچ انکشافات :رینجرز نے رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کیلئے کل طلب ...
عزیر بلوچ انکشافات :رینجرز نے رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کیلئے کل طلب کر لیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ سے دوران تفتیش انکشافات کے بعد رینجرز حکام نے لیاری سے منتخب ہونے والی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کو تفتیش کیلئے کل طلب کر لیاہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق رینجرز حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ثانیہ ناز کو کل دوپہر 11 بجے رینجرز ہیڈ کوارٹر طلب کیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔ عزیر بلوچ کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ کار بڑھنے اوردیگر ارکان سندھ اسمبلی کے زد میں آنے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو ایک خط بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ثانیہ ناز کو عزیر بلوچ کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کیلئے طلب کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے ثانیہ ناز کا کہنا ہے کہ وہ تفتیش کے سلسلے میں رینجر ز حکام سے مکمل تعاون کریں گی۔

مزید :

کراچی -