ہالی ووڈ یا چینی فلم میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم کردار ایسا ہو جو ہمیشہ زندہ رہے :سونم کپور

ہالی ووڈ یا چینی فلم میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم کردار ایسا ہو جو ...
ہالی ووڈ یا چینی فلم میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم کردار ایسا ہو جو ہمیشہ زندہ رہے :سونم کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ مجھے کسی بھی فلم میں کام کرنے سے کوئی اعتراض نہیں خواہ وہ فلم چینی ہی کیوں نہ ہو تاہم کرادار پر سمجھوتہ نہیں کرنے والی ، فلم کا کردار مضبوط ہونا چاہیے ۔
بالی ووڈ ہنگامہ ڈاٹ کام کے مطابق فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں سونم کپور نے کہا کہ مجھے ہالی ووڈ سمیت کسی بھی فلم میں کام کرنے سے کوئی اعتراض نہیں، اگر مجھے اچھا سکرپٹ ملے تو میں چینی فلم میں بھی کام کرنے کو تیار ہوں۔لہذا انگلش ، چینی ، تیلگو ، تامل اور ہندی ہر قسم کی فلم میں کام کو تیار ہوں تاہم کردار ایسا مضبوط ہونا چاہیے جو ہمیشہ زندہ رہے ۔

مزید :

تفریح -