مصطفی کمال کا آناچودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہو گا: علی رضا عابدی

مصطفی کمال کا آناچودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہو گا: علی رضا عابدی
مصطفی کمال کا آناچودھری نثار کا آخری پتہ ہے جو ناکام ہو گا: علی رضا عابدی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما علی زضا عابدی نے کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ، فکر کی کوئی بات نہیں. 

اپنے ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، مصطفی کمال کا آنا چودھری نثار کا اخری کار ڈ ہے اور یہ بھی ناکام ہو گا۔ ایم کیو ایم کے خلاف پہلے بھی بہت سی پارٹیا ں بن چکی ہیں ۔علی رضا عابدی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جاتا رہا ہے اور مائنس ون فارمولے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں مگر ایم کیو ایم کو ختم کرنے والے کبھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

مزید :

کراچی -