جس دن کراچی کی نظامت چھوڑی میرے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں تھا : مصطفےٰ کمال

جس دن کراچی کی نظامت چھوڑی میرے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں تھا : مصطفےٰ کمال
جس دن کراچی کی نظامت چھوڑی میرے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں تھا : مصطفےٰ کمال

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سٹی ناظم کراچی مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ جس دن کراچی کی نظامت چھوڑی میرے پاس رہنے کیلئے گھر نہیں تھا اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے رہنے کیلئے گھر ڈھونڈ رہا تھا۔

انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفےٰ کمال نے کہا کہ خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں جب میں نے کراچی کی نظامت چھوڑی تومیرے پاس ایک انچ کی جگہ نہیں تھی، میں رہنے کیلئے گھر ڈھونڈ رہا تھا اور یہ بات میرے لیے باعث فخر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اپنے بچوں کو ایک پیسہ بھی حرام کا نہیں کھلایا، جس دن خوف خدا پیدا ہوا اسی دن پارٹی چھوڑ دی ، میری کوئی جائیداد تو تھی نہیں جسے بیچنے میں مسائل پیدا ہوتے بس اللہ کانام لیا اور دبئی چلا گیا جہاں ایک نوکری کرکے اپنے بچوں کو رزق حلال کھلایا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -