”گو کمال گو“،نائن زیرو کے باہر متحدہ کے کارکنوں کا مصطفی کمال کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی

”گو کمال گو“،نائن زیرو کے باہر متحدہ کے کارکنوں کا مصطفی کمال کے خلاف ...
”گو کمال گو“،نائن زیرو کے باہر متحدہ کے کارکنوں کا مصطفی کمال کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ناظم کراچی مصطفی کمال او رانیس قائم خانی کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پرایم کیو ایم کے کارکنوں نےنائن زیرو کے باہر احتجاج کیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق کارکنوں کی بڑ ی تعداد اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نائن زیرو کے باہر جمع ہو ئی اور متحدہ کے سابق رہنماﺅں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں خواتین سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے مصطفی کمال کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال قائد الطاف حسین پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں اور ذاتیات پر اتر آئے ہیں ۔ کارکنوں نے گو کمال گو کے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ ایم کیو ایم کا ہر کارکن اپنے قائد کیساتھ ہے ۔مظاہرین نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی تصاویر اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر قائد سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

مزید :

کراچی -