مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف میں گشت شروع کردیا

مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف میں گشت شروع ...
 مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد رینجرز نے نائن زیرو کے اطراف میں گشت شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ضلع ناظم مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنونیئر انیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کے بعد شہر قائد میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ،شہر کے حالات قابو میں رکھنے کے لیے رینجرز اور سیکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے اطراف میں گشت شروع کردیا ہے ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کی سیکیورٹی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ جاری ہے ۔

مزید :

کراچی -