عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ،اگر کسی لسٹ میں نام ہوا تو قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں :انیس قائمخانی

عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ،اگر کسی لسٹ میں نام ہوا تو قانون کا سامنا کرنے کے ...
عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ،اگر کسی لسٹ میں نام ہوا تو قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں :انیس قائمخانی

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے سابق ڈپٹی کنونیئر اور ناراض رہنما انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ اگر ان کا نام کسی بھی سیکیورٹی فورسز کی مطلوبہ فہرست میں ہے تو وہ ملک میں واپس آگئے ہیں ،جو چاہے تفتیش کر سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ میرا نام کسی بھی لسٹ میں نہیں ہے اور نہ میں نے کبھی غیر قانونی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے ۔انیس قائمخانی نے کہا میرا متحدہ کے عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس ضمن میں مجھ پرلگنے والے الزامات جھوٹے ہیں ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے تعلق کے حوالے سے ایک سوال پر انیس قائم خانی نے کہا کہ میں نے بیس سال پارٹی کے ساتھ بے لوث جدو جہد کی ہے اسی بنیاد پر مجھ پر عسکری ونگ سے تعلق کے الزام لگتے رہے ہیں لیکن در حقیقت میرا عسکری ونگ سے کوئی تعلق نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کے عسکری ونگ چلانے والے پاکستان میں نہیں بیٹھتے ہیں ،عسکری ونگ چلانے والوں کو الطاف حسین نے دنیا کے مختلف حصوں میں بٹھا رہا ہے کیونکہ جو شخص عسکری ونگ چلا رہا ہو اس کو ڈپٹی کنونیئر بنا کر گراﺅنڈ (پاکستان) پر نہیں بٹھا یا جاتا ۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا نام سیکیورٹی فورسز کی مطلوبہ فہرست میں ہے جس پر انیس قائمخانی نے کہا کہ جن لوگوں کے نام کسی فہرست میں ہوتے ہیں وہ ملک واپس نہیں آتے ،میں ملک میں واپس آیا ہوں اور اگر مجھ پر کوئی الزام ہوا تو قانون کے مطابق اداروں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں اور ملک سے نہیں بھاگوں گا ۔

مزید :

کراچی -