ایک وقت ایسا آگیاتھا کہ متحدہ کی پریس ریلز بھی رحمان ملک لکھتے تھے :مصطفیٰ کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ناظم کر اچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ ایک وقت ایسا آ گیاتھاکہ رحمان ملک متحدہ قومی موومنٹ کی پریس لکھواتے تھے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کا کہناتھا کہ پہلے رات کو موڈ آف ہوتا تھا کثرت شراب نوشی کی وجہ سے اور اب دن اور رات میں کوئی فرق نہیں رہ گیا اور ہفتوں اور ہفتوں کا سرکل ختم ہی نہیں ہوتا۔ الطاف حسین کیلئے لوگوں نے اپنی نسلیں تباہ کر دیں، جس پارٹی کے لیڈر نے پانچ سالوں تک اپنی من مانی کی ہو وہ کیسے کسی کی مان سکتا ہے؟ ایک وقت تو یہ بھی آ گیا تھا کہ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز رحمان ملک لکھواتے تھے اور ہم سوچتے تھے کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔