ایم کیوایم کے قائد اور نہ ہی را کے ایجنٹ موت دے سکتے ہیں ،موت اللہ کے ہاتھ میں ہے :مصطفیٰ کمال

ایم کیوایم کے قائد اور نہ ہی را کے ایجنٹ موت دے سکتے ہیں ،موت اللہ کے ہاتھ میں ...
ایم کیوایم کے قائد اور نہ ہی را کے ایجنٹ موت دے سکتے ہیں ،موت اللہ کے ہاتھ میں ہے :مصطفیٰ کمال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ موت اور زندگی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کاکہناتھا ہم زندگی الطاف حسین سے مانگ رہے ہیں اور جان دینے کا ٹھیکہ بھی الطاف حسین کو دے رکھا ہے، عزت بھی ان سے اور ذلت بھی ان سے مانگ رہے ہیں، رزق بھی انہیں سے طلب کر رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد اور نہ ہی را کے ایجنٹ موت دے سکتے ہیں ،موت اور زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، اگر اللہ چاہے تو انسان کی زندگی ایک ڈینگی مچھر کی مار ہے۔

مزید :

کراچی -