مصطفی کمال نے الطاف حسین کے مظالم بیان کئے،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باتیں قبل از وقت ہیں: عمران خان

مصطفی کمال نے الطاف حسین کے مظالم بیان کئے،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باتیں قبل ...
مصطفی کمال نے الطاف حسین کے مظالم بیان کئے،پی ٹی آئی میں شمولیت کی باتیں قبل از وقت ہیں: عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے وہی بات کی جو ہم پہلے سے کہتے آرہے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کی ظلم کی داستان بیان کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی بات قبل از وقت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی موجودگی میں شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔اس الیکشن کمیشن نے 400افراد کو معاف کر دیا ہے یہ لوگ بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔ الیکشن کمیشن کو کس نے حق دیا کہ وہ ان کو معاف کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے صرف 21ہزار ووٹوں کی تصدیق مانگ رہے ہیں۔ آزاد کشمیر کے الیکشن میں لیگ نے دھاندلی کا پروگرام بنا لیا ہے اس لئے وہاں فوج کو تعینات کیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -