پٹھان کوٹ حملہ: پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت کا دورہ کرے گی:بھارتی میڈیا کا دعوی

پٹھان کوٹ حملہ: پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت کا دورہ کرے ...
پٹھان کوٹ حملہ: پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت کا دورہ کرے گی:بھارتی میڈیا کا دعوی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت کا دورہ کرے گی۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کوپٹھان کوٹ ایئر بیس کے بعض حصوں تک رسائی بھی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت پٹھان کوٹ حملے کے ذمہ داروں کے پاکستان سے آنے کا الزام لگاتا رہا ہے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی ٹیم وہاں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -