جماعت الدعوة نے اورنج ٹرین کو انڈر گراﺅنڈ کرا دیا

جماعت الدعوة نے اورنج ٹرین کو انڈر گراﺅنڈ کرا دیا
جماعت الدعوة نے اورنج ٹرین کو انڈر گراﺅنڈ کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (شاہدنذیرچودھری،سپیشل ایڈیٹر) چوبرجی لاہور میں جماعت الدعوة کے ہیڈ کوارٹر کے پہلو میں واقع پرانی عمارتوں کو اورنج ٹرین کی خاطر منہدم کر دیا گیا ہے جبکہ جماعت کے سامنے سرکاری ودیگر عمارتیں بھی زمین بوس ہو چکی ہیں مگر جماعت الدعوة کے دفاتر کی ایک انچ زمین بھی اس منصوبے کی نذر ہونے سے محفوظ رہ گئی ہے۔ جماعت الدعوة کو ابھی تک پنجاب حکومت کی جانب سے کوئی ایسا نوٹس نہیں دیاگیا جس کے تحت اورنج ٹرین کے راستے کی خاطر جماعت کے دفاتر کو مسمار کرنے کا حکم جاری کیا گیاہو۔ ذرائع کے مطابق جماعت الدعوة کی جانب سے حکومت کو انتباہ کیا گیا تھا کہ اس کی عمارت کوکسی صورت گرانے سے گریز کیا جائے جس کے بعد حکومت نے چوبرجی میں جماعت الدعوة کے مین گیٹ کے سامنے اورنج ٹرین کو انڈر گراﺅنڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ حالانکہ اس سے قبل اورنج ٹرین کوجین مندر سے لکشمی چوک تک انڈرگراو¿نڈ کیا جاناتھا۔ایل ڈی اے کے ایک اعلٰی افسر کے مطابق اورنج ٹرین کو چوبرجی سے انڈر گراﺅنڈ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں تاہم اس میں کچھ رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں جنہیں جلد دور کر دیا جائیگا۔

مزید :

لاہور -