وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر ملکی دوروں کی آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش نہ کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر ملکی دوروں کی آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش نہ کرنے کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب کے غیر ملکی دوروں کی آڈٹ رپورٹ پی اے سی میں پیش نہ کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے غیر ملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پیش نہ کئے جانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیاہے، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے سربراہ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں محمود الرشید نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اپنے مند پسند افراد کو بیرون ملک دورے کروائے جس سے سرکاری خزانے کا کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بیرون ملک دوروں پر کروڑوں روپے خرچ کئے ہیں، شہباز شریف کے بیرون ملک دوروں میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، میاں شہباز شریف کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات پبلک اکائو نٹس میں پیش نہیں کی جا رہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیٹر جنرل کو شہباز شریف کے دوروں کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -