ہائی کورٹ :بچی کی بازیابی کے مقدمہ پر اثر انداز ہونے والے ایم این اے معین وٹو اور ایم پی اے چودھری افتخار طلب

ہائی کورٹ :بچی کی بازیابی کے مقدمہ پر اثر انداز ہونے والے ایم این اے معین وٹو ...
ہائی کورٹ :بچی کی بازیابی کے مقدمہ پر اثر انداز ہونے والے ایم این اے معین وٹو اور ایم پی اے چودھری افتخار طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے 7 سالہ بچی کی بازیابی کے مقدمے میں مبینہ طور پر اثراندازہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے معین وٹو،ایم پی اے چودھری افتخارحسین اورڈی پی اواوکاڑہ رانافیصل کو9مارچ کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر مغوی بچی کوبازیاب کرکے پیش کرنے کاحکم بھی دیا ہے ۔جسٹس ملک شہزاداحمدخان نے یہ احکامات مختاراحمدکی درخواست پرجاری کئے ہیں ۔درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ اس کی 7سالہ بچی خدیجہ بی بی کو2014ءمیں ملزمان عمران،ذوالفقار، حنیف،اللہ دتہ اورکنیزبی بی نے اغواکیاجس کامقدمہ تھانہ منڈی احمدآباد اوکاڑہ میں درج کرایاگیاجب کہ پولیس ملزمان گرفتارنہیں رہی۔درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے معین وٹواورایم پی اے چودھری افتخارملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں،اراکین اسمبلی کے مقامی پولیس پر اثراندازہونے کی وجہ سے بچی بازیاب نہیں کرائی جاسکی۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی مغوی بچی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

لاہور -