ترک کمپنی کوایئر پورٹ پر ٹیکسی سٹینڈ کی الاٹمنٹ ،ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا

ترک کمپنی کوایئر پورٹ پر ٹیکسی سٹینڈ کی الاٹمنٹ ،ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے ...
ترک کمپنی کوایئر پورٹ پر ٹیکسی سٹینڈ کی الاٹمنٹ ،ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ترک البیراک کمپنی کے تعاون سے چلنے والی نئی اے کار سروس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قواعد کے برعکس سٹینڈ الاٹ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگرمدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے یہ نوٹس یونائیٹڈ ییلو کیب ٹیکسی ڈرائیورز یونین کے صدر محمد آفتاب کی درخواست پر جاری کئے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ترک کمپنی البیراک کو نوازنے کے لئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر اے کار سروس کو بغیر ٹینڈر جاری کئے سٹینڈ الاٹ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدام کے نتیجے میں قواعد کے مطابق ٹیکسی سٹینڈ حاصل کرنے والے ٹیکسی ڈرائیورز کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں جو کہ حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا امتیازی سلوک ہے۔مزید یہ کہ البیراک کمپنی کی اے کار سروس ٹیکسی کی تعریف پر پورا نہیں اترتی۔کمپنی نے سفید کاروں پر پیلا سٹکر چڑھا کر اسے ٹیکسی کا روپ دے رکھا ہے جو مروجہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔جس پر عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگرمدعا علیہان کو 6 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -