ہائی کورٹ :اعلان کے باوجود جہیز فنڈ کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ہائی کورٹ :اعلان کے باوجود جہیز فنڈ کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
ہائی کورٹ :اعلان کے باوجود جہیز فنڈ کی عدم ادائیگی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بچیوں کے لئے جہیز فنڈ کی مد میں ایک لاکھ روپے جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے یہ نوٹس 367خواتین کی طرف سے دائر درخواست پر جاری کئے ۔درخواست گزار خواتین کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی بیٹیوں کو ایک لاکھ روپے جہیز فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا۔حکومتی اعلان کے باوجود بھٹہ مزدوروں کی بیٹیوں کے لئے جہیز فنڈز جاری نہیں کئے گئے ۔درخواست گزاروں نے 2012 ءمیں وزیراعلیٰ کو مینار پاکستان میں لگائی جانےوالی کھلی کچہری میں جہیز فنڈ لینے کے لئے درخواستیں دیں۔ وزیراعلی نے یہ درخواستیں متعلقہ ضلعی حکام کوبھجوادیں مگر 4 سال گزرنے کے باوجود مستحقین کو جہیز فنڈ نہیں دیا گیاجس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بھٹوں پر چھوٹی عمر کے بچوں کی مزدوری پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے حکومتی امداد کے بغیر اپنی بیٹیوں کی شادی کرسکتے جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -