دونوں افراد کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے تو ساری حقیقت واضح ہو جائے گی،بیک ڈور سے کسی کی انٹری کرائی جار ہی ہے:فاروق ستار

دونوں افراد کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے تو ساری حقیقت واضح ہو ...
دونوں افراد کی پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے تو ساری حقیقت واضح ہو جائے گی،بیک ڈور سے کسی کی انٹری کرائی جار ہی ہے:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فارو ق ستار نے کہاہے کہ دونوں افراد کے آنے اور پریس کانفرنس کی ٹائمنگ پر غور کیا جائے ساری حقیقت واضح ہو جائے گی،بیک ڈور سے کسی کی انٹری کرائی جارہی ہے ۔
مصطفیٰ کمال کے الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہناتھا کہ ان تمام الزامات کا مقصدصرف اور صرف ’مائنس‘الطاف فارمولا کو عملی جامہ پہناناہے لیکن کل بھی کارکنان الطاف حسین پر اعتماد رکھتے تھے اور آج بھی اعتماد رکھتے ہیں ،الطاف حسین کے ساتھ کل بھی اظہار یکجہتی کیا تھا اور آج بھی ہم سب یہاں اظہار یکجہتی کرنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں ۔
فارو ق ستار کا کہناتھا کہ 90کی دہائی میں لوگ مجبور ی کی حالت میں ریاست کے جبر کے باعث مخصوص حالات میں بھارت گئے ،جنوبی افریقہ سے کتنے افراد کو واپس لایاگیا ،جب مشرف کے ساتھ الحاق کیا تو کیا ان کی اسٹبلشمنٹ نے ان لوگوں کی چھان بین نہیں کی ہو گی ،کئی مرتبہ را کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگے اور ڈرائی کلین بھی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم را کے ایجنٹ ہوتے ہوئے کراچی سبوثاژ ہوتا لیکن ہمارے پا س جب بھی اختیار رہا کراچی کی بہتری اور ترقی کیلئے کام کیاہے ،را کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگانے والوں کو سوچ سمجھ کر الزامات لگانے چاہئیں۔
ان کا کہناتھا کہ این اے 246کے انتخابات میں بھی عوام نے تمام الزامات کی نفی کی ہے ،بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے ،عوام نے ماضی کی سازشوں کو ناکام بنایاہے اور ماضی کی طرح نئی سازشوں کو بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔آج کی پریس کانفرنس میں جو دونوں افراد نے الزامات لگائے ہیں ہم ان کو بھر پور طریقے سے مسترد کرتے ہیںاور جھوٹے ،بے بنیاد،شرانگیزالزامات کی مذمت کرتے ہیں۔آج کی پریس کانفرنس میں کون سا ایسا الزام ہے جو جماعت اسلامی نے نہیں لگایاہے ،جماعت اسلامی کی سیاست ہی انہیں الزامات پر چل رہی ہے ۔
فارو ق ستار نے اپنے خطاب کا آغازشعر پڑھتے ہوئے کیا اور کہا کہ میں تمام الزامات کا جواب ایک شعر یہ دینا چاہتاہوں ۔’اپنے مرکز سے دور نکل جاﺅ گے ،خاک ہو جاﺅ گے ،افسانوں میں ڈھل جاﺅ گے ،اپنی مٹی پر چلنے کا سلیکا سیکھو ،مرمر پر چلو گے تو پھسل جاﺅ گے ۔‘

مزید :

قومی -اہم خبریں -