پاکستان کے حوالے سے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ،ہماری پالیسی پہلے والی ہی ہے: نریندر مودی

پاکستان کے حوالے سے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ،ہماری پالیسی پہلے والی ہی ہے: ...
پاکستان کے حوالے سے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ،ہماری پالیسی پہلے والی ہی ہے: نریندر مودی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریند رمودی نے اپوزیشن جماعت کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے حوالے سے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ،پاکستان بارے ہماری پالیسی پہلے والی ہی ہے،ایگزیکیوٹیو کو جوابدہ بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں مسلسل خلل ڈالنے پر کانگریس کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایوان بحث کی جگہ ہے لیکن بات بحث کی حد میں رکھی جائے تبھی کوئی نتیجہ نکلتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے پاکستان کے حوالے سے کوئی یو ٹرن نہیں لیا ،پاکستان کے حوالے سے ہماری پالیسی پہلے والی ہی ہے۔مودی نے اپنی تقریر میں راجیو ، اندرا گاندھی اور جواہر لعل نہرو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پارلیمانی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کو ذمہ داری اور پرامن طریقے سے کام کرنے دے۔انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ اہم بلوں کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں منظوری میں تعاون سے کام لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ایک طرح سے احساس کمتری سے دوچار ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لوک سبھا سے خطاب میں بغاوت کے الزام میں دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء کی گرفتاری ،حیدرآباد میں دلت سکالر روہیتھی امیولا کی خودکشی اور ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے معاملے پر کوئی بھی بات نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -