اگر ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ عناصر کے لیے معافی کی بات کی جا رہی ہے تو لیاری کے مجرموں کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کیا جائے :نبیل گبول

اگر ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ عناصر کے لیے معافی کی بات کی جا رہی ہے تو لیاری ...
اگر ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ عناصر کے لیے معافی کی بات کی جا رہی ہے تو لیاری کے مجرموں کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کیا جائے :نبیل گبول

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ کے سابق رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ عناصر کو معافی کی بات کی جار ہی ہے تو پھر لیاری کے جرائم پیشہ عناصر کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کیا جائے ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے جرائم پیشہ عناصر کو معاف کرنے کی بات کی ہے ،اگر ایسا ہے تو پھر لیاری کے جرائم پیشہ عناصر کے لیے بھی عام معافی کا اعلان کیا جانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ عزیر بلوچ اور ذو الفقار مرزا کے کہنے پر جرم کی دنیا میں داخل ہوئے انہیں بھی معاف کر نا چاہیے ۔

مزید :

کراچی -