ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شہریار برہم،ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی:چیئرمین پی سی بی

ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شہریار برہم،ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیاں ...
ایشیا کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شہریار برہم،ورلڈ کپ سے قبل بڑی تبدیلیاں کی جائیں گی:چیئرمین پی سی بی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم پر سخت برہم ہیں اور انہوں نے کہاہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں اہم تبدیلیاں کی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہناتھا کہ ٹیم کے ہارنے پر لوگوں کی ناراضگی بجا ہے جب کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بعد ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹیم میں بلکہ کرکٹ بورڈ کے تمام اداروں میں تبدیلیاں لائیں گے اور اس سلسلے میں یونس اور مصباح سے مشاورت لے رہے ہیں۔

قومی ٹیم کی ایشیاکپ میں ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی مسلسل نا کامیوں سے مایوسی ہوئی، قومی ٹیم کی حالیہ کاکردگی پر پی سی بی حکام کو ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

مزید :

کھیل -